15 دسمبر 2014 - 13:35
مقبوضہ فلسطین: ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ

مقبوضہ فلسطین میں ٹھہرائے گئے صیہونی کالونیوں کے غاصب افراد نے آج ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دسیوں صیہونی شر پسندوں نے آج مسجدالاقصی پرحملہ کیا، اس حملے میں ایک انتھا پسند صیہونی تنظیم کے عناصر بھی شامل تھے۔ واضح رہے صیہونی فوج نے حملہ آوروں کی بھرپور مدد کی۔ صیہونی عناصر نے باب المغاربہ سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔ انتھا پسند صیہونی عناصر مسجد الاقصی کے صحن میں مذہبی آداب بجالارہے ہیں جس پر مسجد الاقصی کے خادموں نے اعتراض کیا ہے لیکن صیہونی فوج نے صیہونی عناصر کی حمایت کی اور خادموں کو دور کردیا۔ انتھا پسند صیہونی تنظیمیں صیہونیوں کو مسجدالاقصی پر حملوں پر اکساتی رہتی ہیں.

.......

/169